پاکستان میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔ مختلف سیاسی جماعتیں اس اقدام کو دھاندلی کا آغاز قرار دے رہی ہیں۔
وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتِ حال کو قائم رکھنے کے لیے ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارتِ داخلہ کو موبائل فون یا انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔
پاکستان میں قومی اسمبلی کی 266 میں سے 265 نشستوں اور صوبائی اسمبلیوں کی 574 نشستوں پر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی تعطل کے ووٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔
پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتِ حال کو قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔#VOAPakistanElections #Elections2024 pic.twitter.com/6P8GkKXHVC
— VOA Urdu (@voaurdu) February 8, 2024
وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پولنگ شروع ہوتے ہی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنا ایک شرمناک عمل ہے۔
Shameful suspension of the mobile internet and phone services just as polling starts. I hope the media highlights this. Must be reversed immediately!
— Taimur Saleem Khan Jhagra (@Jhagra) February 8, 2024
انہوں نے موبائل فون سروسز کی فوری طور پر دوبارہ بحالی کی اپیل کی ہے۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ الیکشن کے دن موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا عمل انتخابات سے قبل ملک کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف دھاندلی کی نشان دہی ہے۔
Minutes before polling for General Elections is scheduled to start in Pakistan, reports about shutting down cell phone services across the country have surfaced.After unleashing unprecedented pre poll rigging against Imran Khan’s PTI, will the illegitimate, fascist regime stoop… pic.twitter.com/lVfXIJ2QZp
— PTI (@PTIofficial) February 8, 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ایک بیان میں کہا کہ موبائل نیٹ ورک کی بندش انتخابات کے دن دھاندلی کے آغاز کی نشان دہی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل بھی کیے گئے اقدامات پاکستان کی تاریخ کے بدترین اقدامات تھے۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا ان کے پولنگ ایجنٹس اور عملے سے رابطہ منقطع ہونا کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں۔
Shutting down mobile networks on polling day is the beginning of election day rigging. Pre-poll environment was already one of the worst in Pak’s history. Cutting candidates off from their agents and staff on election day is unacceptable. How’s one suppose to keep a check and…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 8, 2024
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ انتخابات میں کوئی بھی بے قاعدگی کس طرح رپورٹ کی جائے گی؟ ان کے بقول جس وقت اس طرح کی کوئی خبر سامنے آئے گی اس وقت تک الیکشن چوری ہو چکا ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور انچارج سینٹرل الیکشن سیل پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والے ڈیجیٹل رائٹس، سائبر سیکیورٹی اور بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے والی بین الاقوامی تنظیم 'نیٹ بلاکس' نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ اعداد و شمار سے واضح ہو رہا ہے کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ شدید متاثر ہوا ہے۔
⚠ Confirmed: Live network data show a disruption to mobile internet in #Pakistan with high impact to second-largest operator Zong, corroborating widespread user reports of outages; the incident comes as polls open on election day 📵 #PakistanElection2024 pic.twitter.com/XWIyU1BKvO
— NetBlocks (@netblocks) February 8, 2024
واضح رہے کہ الیکشن سے ایک دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ الیکشن کے روز ملک میں کہیں بھی انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہو گی۔
ٹیلی کمیونی کیشن کے ادارے نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات نہیں ملیں اور الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت میسر ہو گی۔