گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی بھی مصری صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔
اسلام آباد —
مصر کے صدر محمد مرسی اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کی دعوت پر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں کسی بھی مصری صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق مصر کے صدر جمال عبدالناصر نے 1960ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پیر کو ایوان صدر میں محمد مرسی اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اُمور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط کیے جن میں سرمایہ کاری، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور اطلاعات و نشریات کے شعبے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر زرداری نے محمد مرسی اور اُن کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں پاکستانی صدر نے کہا کہ اُن کا ملک مصر سے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ملک علاقائی امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
’’دونوں ملکوں کے تعلقات میں گزرتے وقت کے ساتھ بہتری آئی ہے اور پاکستان مصر کے ساتھ تمام سطحوں پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔‘‘
پاکستانی صدر نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ مصر کے صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور تعاون میں مزید بہتری آئی گی۔