پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارروال میں ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقع نارروال کے سرحدی گاؤں تغل پورہ میں منگل کو پیش آیا۔
وزریراعظم نواز شریف نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مارٹر گولہ مبینہ طور پاکستان اور بھارتی کشمیر کے درمیان ورکنگ باؤنڈری پر حالیہ گولہ باری کے تبادلے کے دوران ایک کھیت میں آ گرا تھا، جسے منگل کو بچے کھلونا سمجھ کر گھر لے گئے۔
ماٹر گولہ پھٹنے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باونڈری اور کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول پر فائرنگ اور گولاباری کے تبادے میں دونوں طرف 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جب کہ بعض سرحدی علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنی پڑی۔