مشرقی موصل میں اسکول دوبارہ کھل گئے

عراق کے شہر موصل کے مشرقی علاقوں پر حکومتی کنٹرول کے بعد ہزاروں بچے ایک بار پھر اسکول جانے لگے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو از سر نو شروع کرنے، ان کی بحالی کرنے اور سامان فراہم کرنے میں حکومت کی امداد کر رہا ہے۔

داعش کے عسکریت پسند شہری علاقوں میں اسپتالوں اور اسکولوں کے نزدیک رہ رہے تھے۔

اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد لگ بھگ 16 ہزار بچوں نے پھر سے اپنی تعلیم شروع کر دی ہے۔

موصل میں بہت سے اسکولوں کی عمارتوں کو جنگ کے دوران فوجی مقاصد کے لیے استعمال میں لایا گیا جس کے سبب وہ بری طرح مخدوش ہیں۔

30 اسکول کھل چکے ہیں اور مزید 40 کے کھلنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔