’دی وولف‘ اور 'گریوٹی‘ آسکر کی دوڑ میں سرفہرست

ہالی وڈ کے ’بڑے ‘ ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلموں کے بارے میں بالی وڈ کے فلم میکرز اپنی اپنی فیورٹ لسٹ رکھتے ہیں۔ اس لسٹ میں تین فلمیں سرفہرست ہیں’ ’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘ ‘ ، ”گریوٹی“ اور’ ’ 12 ائیرز اے سلیو“۔
دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آسکر سجنے میں اب دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ جوں جوں یہ وقت گھٹ رہا ہے دنیا بھر کی فلمی صنعت سے وابستہ افراد میں جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے۔

ہالی وڈ کے ان ’بڑے‘ ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلموں کے بارے میں بالی وڈ کے فلم میکرز اپنی اپنی فیورٹ لسٹ رکھتے ہیں۔ اس لسٹ میں تین فلمیں سرفہرست ہیں: ’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘، 'گریوٹی' اور ’12 ائیرز اے سلیو'۔

’بزنس اسٹینڈرڈز‘ نامی ایک ویب سائٹ نے بالی وڈ کے کچھ جانے مانے فلم میکرز سے ان کے اپنے اندازے اور پسند کے لحاظ سے ”بہترین فلم کا آسکر“ جیتنے والی فلم کا نام پوچھا تو ان کے جوابات مختلف تھے۔

ان افراد سے ”امریکن ہسل“، ”کیپٹن فلپس“، ”ڈیلاس بائرز کلب“، ”گریوٹی“، ”ہر“، ”نبراسکا“، ’فیلومینا‘، ”12 ایئرز اے سلیو“۔اور ”وولف آف وال اسٹریٹ“ میں سے ان کی پسند پوچھی گئی تو ان کے جواب تھے:

سدھیر مشرا
بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سدھیر مشرا کا کہنا ہے کہ ان کی آسکر فیورٹ فلم مارٹن اسکورسز کی ”وولف آف وال اسٹریٹ“ ہے۔ جن لوگوں کو فلم کی ’ٹون‘ پراعتراض ہے، انہیں فلم کا سبجیکٹ دیکھنا چاہئے۔ ڈائریکٹر نے کرپشن اور پیسہ کمانے کے لئے استعمال کی جانے والی ہر ناجائز چال کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ہے۔

سجائے گھوش
سجائے گھوش چاہتے ہیں کہ اسٹیفن فرئیرکی ’فلومینا‘ آسکر ایوارڈ جیتے۔ وہ کہتے ہیں”مقابلہ تو بہت سخت ہے اور شاید’ فلومینا ‘ٹرافی حاصل نہ بھی کرپائے لیکن یہ فلم مجھے میرے دل کے بہت قریب لگی۔“

سجیت سرکار
آسکر ایوارڈز کے لئے سجیت سرکار کی فیورٹ ایک نہیں بلکہ دو فلمیں ہیں۔ ایک ہے الفانسو کیورن کی ’’گریوٹی“ اور دوسری ”دی وولف آف وال اسٹریٹ“۔

امول گپتے
امول گپتے کی پسندیدہ فلم ’گریوٹی‘ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ 21ویں صدی کی مثالی فلم ہے۔

اجے بہل
’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘ اجے بہل کو بہت پسند ہے۔ اجے کے مطابق یہ فلم لیونارڈو ڈی کیپریوکے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

بیجوائے نمبیار
’گریوٹی‘ آسکر ایوارڈ کے لئے میری فیورٹ فلم ہے۔‘ یہ کہنا تھا بی جوائے نمبیار کا۔ گریوٹی سینما کے لئے بالکل ایک نیا تجربہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم آسکر جیت لے گی۔

پراوال رامن
ُپراوال رامن کے لئے ’12ائیرز اے سلیو‘ بہترین فلم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ناموافق حالات سے لڑنے کو بہت اچھی طرح اجاگر کیا گیا ہے۔

سنتوش ساون
سنتوش ساون کے مطابق گریوٹی نے سینما کو ایک نیا رنگ دیا ہے اس لئے گریوٹی ہی ایوارڈ کی حقدار ہے۔

آننتھ مہادیون
آننتھ مہادیون کہتے ہیں کہ وہ ہیومن ڈرامہ کو باقی موضوعات پر فوقیت دیتے ہیں اور اسی لئے اسٹیو مک کوئنز کی فلم ’12ائیرز اے سلیو‘ ان کی فیورٹ فلم ہے۔