رسائی کے لنکس

مدر ٹریسا کی زندگی پر بننے والی ہالی وُڈ فلم


کلکتہ میں کئے گئے مدر ٹریسا کے کام کو ہی اس فلم کا موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم اگلے سال 2015ء کے شروع میں ریلیز کی جائے گی۔

دنیا میں بے شمار شخصیات ایسی ہیں جن پر اپنے اپنے دور میں فلمیں بھی بنیں اورکتابیں بھی لکھی گئیں۔ ایسی ہی شخصیات میں البانوی نژاد عظیم سماجی کارکن مدر ٹریسا بھی شامل ہیں۔

مدر ٹریسا کی تقریباً پوری زندگی بھارت میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے گزری۔ سن 1910 سے لیکرسن 1997ء تک وہ کلکتہ میں رہیں۔

’ہالی ووڈ رپورٹر‘ کے مطابق کلکتہ میں کئے گئے ان کے کام کو ہی دراصل اس فلم ’مدر ٹریسا‘ کا موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم اگلے سال یعنی 2015ء کے شروع میں ریلیز ہوگی۔

فلم ’اوریجن انٹرٹیمنٹ‘ کے بینر تلے ٹونی کرٹز نے پروڈیوس کی ہے ۔ ٹونی اس سے پہلے جن فلموں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ان میں ٹی وی سیریز ’24‘ سر ِفہرست ہے جبکہ سن 2004ء میں وہ فلم ’روانڈا‘ کا اسکرپٹ بھی معاون مصنف کی حیثیت سے تحریر کرچکے ہیں۔ یہ تحریر آسکر کے لئے نامزد گی حاصل کرچکی ہے۔

مدر ٹریسا نوبل انعام یافتہ تھیں۔ مدر ٹریسا کو انسانی خدمت کے اعتراف میں 1979ء میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG