ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
کراچی —
متحدہ قومی موومنٹ نے این اے 250 میں اتوار کو ہونے والے دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایم کیوایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے وہ الیکشن کمیشن کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ صرف 43 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے، ووٹنگ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ہونی چاہئے۔
جمعہ کی رات کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مینڈٹ کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پورے ملک میں شکایات کے باوجود صرف کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں۔ ان کے 80 کارکنوں کو موت کی نیند سلادیا گیاجبکہ دہشت گردوں کو چھوٹ دے دی گئی۔
اس سے قبل جمعہ کو ہی الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے حلقہ 250 میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ درخواست کا فیصلہ ایم کیو ایم اور تحریک ِانصاف کا موقف سننے کے بعد سنایا گیا تھا۔
درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کی۔ سماعت کے دوران ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری اور فاروق ستار نے اپنا اپنا موقف پیش کیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عارف علوی حاضر ہوئے۔
پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کی درخواست اقبال حید رایڈووکیٹ نے دی تھی جس کی ایم کیو ایم نے بھرپور حمایت کی۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے لندن اور کراچی کے اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد کیا گیا۔