عینی شاہدین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
کراچی —
مری کے علاقے تریٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے مری حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق مری کے مقام تریٹ میں بس مسافروں کو لے کر جارہی تھی کہ 20 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ ریسکیو عملے نے حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں 12 بچے اور 12 خواتین شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
زخمی ہونےوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو سیر و تفریح کی غرض سے لاہور سے راولپنڈی آئے تھے۔