مشرف اگلے سال پاکستان واپس جائینگے

مشرف اگلے سال پاکستان واپس جائینگے

مشرف اگلے سال پاکستان واپس جائینگے

سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے آئندہ انتخابات میں شرکت کے لیے وہ پاکستان لوٹیں گے۔ پاکستان واپسی پر انھیں گرفتاری کا خطرہ ہے۔

مسٹر مشرف نے جمعے کو دبئی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اگلے سال مارچ میں پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ 2013ء کے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

مشرف نے 1999ء میں فوجی بغاوت میں عنان حکومت سنبھالی تھی۔ 2008ء میں صدارت سے اپنے استعفیٰ کے بعد وہ دبئی اور لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

سابق پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے2007ء کے قتل کے سلسلے میں مشرف کےگرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے بے نظیر کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔