کشمیر کی تاریخی جامع مسجد نمازیوں کے لیے کھل گئی

Your browser doesn’t support HTML5

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ساڑھے چار ماہ بعد بدھ کو پہلی بار نماز ادا کی گئی۔ مسجد کو سیکیورٹی اہلکاروں نے نئی دہلی سرکار کی جانب سے پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اعلان سے ایک رات قبل وادی میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران بند کر دیا تھا۔