نیپال: طاقتور زلزلہ سے ہلاکتوں میں اضافہ، امدادی سرگرمیاں جاری
منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا جارہا ہے
گزشتہ 81 سالوں میں ملک میں آنے والے اس بدترین زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔
رضاکار ملبے تلے دبے ایک شخص کو نکال کر طبی امداد کے لیے لے جا رہے ہیں۔
امریکہ سمیت مختلف ملکوں سے اس متاثرہ ملک کے لیے امدادی سامان اور ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔
81 برس قبل نیپال میں 8.3 شدت کے زلزلے میں تقریباّ دس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رضاکار لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے اسٹریچر لے کر جا رہے ہیں۔
دارالحکومت کٹھمنڈو میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
کٹھمنڈو میں بعض عمارتوں کے منہدم ہونے سے سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔