’روسیٹا سٹون نیویگیٹر ایپ‘ میں موجود مشقوں میں صارف اپنی آواز میں بھی الفاظ ریکارڈ کر سکے گا جس سے صارف کو یہ سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ اُس نے لفظ کو درست انداز میں پڑھا ہے یا نہیں؟
واشنگٹن —
انٹرنیٹ اور سمارٹ فونز نے لوگوں کی زندگی یکسر بدل دی ہے۔ اب آپ کو روزمرہ کے امور نمٹانے کے لیے کہیں دور نہیں جانا پڑتا بلکہ ہر دوسری چیز آپ کے سمارٹ فون پر ’موبائل ایپ‘ کی صورت میں آپ کے پاس موجود ہے۔
ایک نئی کمپنی دوسرے ممالک جانے اور سیاحت کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک ’موبائل ایپ‘ پر کام کر رہی ہے۔ اور ایسی ایپس بنائی جا رہی ہیں جن سے کسی بھی دوسری زبان میں فوری طور پر ترجمہ کیا جا سکے گا۔
روسیٹا سٹون نامی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی اس نئی ایپ میں صارفین کو دوسری زبانوں مثلاً فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن اور اٹالین میں چھوٹی چھوٹی ایسی مشقیں بھی دی جائیں گی جن کی مدد سے وہ کسی بھی دوسری زبان کی بنیادی اساس سمجھ سکیں گے اور عام استعمال کے جملے بھی بول سکیں گے۔
’روسیٹا سٹون نیویگیٹر ایپ‘ میں موجود مشقوں میں صارف اپنی آواز میں بھی الفاظ ریکارڈ کر سکے گا جس سے صارف کو یہ سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ اُس نے لفظ کو درست انداز میں پڑھا ہے یا نہیں؟
ریاست ورجینیا میں قائم روسیٹا سٹون سے منسلک جوناتھن مڈ کا کہنا ہے کہ، ’یہ صرف پڑھنے اور سوچنے کا عمل نہیں ہے۔ بلکہ بولنے کی وجہ سے آپ براہ ِ راست زبان سیکھنے کے اس عمل میں شامل ہوں گے۔ جب آپ کسی دوسرے زبان میں اپنے کہے گئے الفاظ سنیں گے تو آپ کے لیے انہیں سمجھنا اور سیکھنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔‘
زبان سیکھنے کے لیے بہت سی موبائل ایپس دستیاب ہیں۔ ان ایپس میں آپ کھیل کھیل میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ مثلاً چند ایپس میں آپ کے سامنے الفاظ توڑ توڑ کر پیش کیے جاتے ہیں اور آپ کو انہیں مکمل کرنا ہوتا ہے یا پھر حروف کی شکل کو پہچانتے ہوئے انہیں مکمل کرنا ہوتا ہے۔