ڈرامے کی کہانی دو جوڑوں کے گرد گھومتی ہے۔
کراچی —
جی ہاں۔۔۔ یہ ’ہم‘ ٹی وی سے پیش ہونے والے نئے ڈرامے کا نام ہے۔ ”کہانی رائما اور مناہل کی“۔
یہ کہانی دو جوڑوں کے گرد گھومتی ہے۔ پہلا جوڑا وماج اور رائماکا ہے جن کا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے۔ عجیب بات ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں لیکن پھر بھی ایک دوسرے سے رشتہ نبھارہے ہیں اور ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ دونوں اپنے والدین کی جائیداد حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہیں ورنہ دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں۔
دوسرا جوڑا ہے ابرار اور مناہل کا جو ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن معاشی تنگی کی وجہ سے شادی نہیں کر سکتے۔
ابرار رائما کے بوتیک میں کام کرتا ہے اور مناحل وماج کی سیکریڑی ہے۔ یہاں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے، وہ موڑ کیا ہے اور آگے کیا ہوگا یہ آپ ”کہانی رائما اور مناہل کی“ میں دیکھ سکتے ہیں ہر منگل کی رات۔
چلتے چلتے ڈرامے کی کاسٹ اور دیگر عملے کے بارے میں بھی آپ کو بتاتے چلیں۔ ”کہانی رائما اور مناہل کی“ ڈائریکٹ کیا ہے فہیم برنی نے، پیش کش سید افضل علی کی ہے۔ جبکہ اداکاروں میں ہی سجل، مہرین سید، شہروز سبزواری، واسع چوہدری، عرفان کھوسٹ اور احمد علی بٹ۔