کراچی ۔۔۔۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے کامیڈی کا ذکر ہو اور اداکار رنگیلا کسی کو یاد نہ آئیں۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ اگر شہنشاہ اکبر کا ذکر ہی فلم ’مغل اعظم‘ کے ’اکبر‘۔۔ پرتھوی راج کپور۔۔ کو ذہن کے پردے پر لے آتا ہے تو لفظ ’رنگیلا‘ سنتے ہی محسوس ہوجاتا ہے کہ یقیناً کوئی مزاحیہ تذکرہ ہونے والا ہے۔۔
ایک آرٹسٹ کے لئے اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں کہ وہ لوگوں کے ذہنوں میں اپنے نام سے، اپنے کردار کو زندہ جاوید بنادے۔
’ہم‘ ٹی وی نے ’رنگیلے‘ کے نام سے جو نیا ٹی وی سیریل شروع کیا ہے اس کا نام سنتے ہی یقین ہوجاتا ہے کہ سیریل مزاح سے بھرپور ہوگی۔ لیکن، ’رنگیلے‘ہنستے ہنساتے انداز میں دیا جانے والا ایسا پیغام ہے جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔
سیریل ’رنگیلے‘ کا مرکزی کردار ایک انتہائی کنجوس’سیٹھ اسماعیل‘ ہے۔ اسماعیل کی بیوی شہناز اپنے شوہر کی کنجوسی کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ سیٹھ اسماعیل اور شہناز کی ایک بیٹی ہے۔۔ سارہ جو بے پناہ خوبصورت ہے۔
دانش اس سیریل کا دوسرا اہم کردار ہے۔ اور جیسے ہی سیریل میں اس کردار کی اینٹری ہوتی ہے، ڈرامہ ایک نیا رخ لے لیتا ہے۔ دراصل دانش انتہائی درجے کا کام چور ہے۔۔ اور جہاں ایک کنجوس اور دوسرا کام چور شخص جمع ہوجائیں، بھلا وہاں کیا کچھ نہ ہوگا۔۔ایک ہنگامہ۔۔اور ایک مستی تو لازمی ہیں۔
کام چوری کی عادت دانش کو سیٹھ اسماعیل کا قرض دار بنا دیتی ہے اور نوبت یہاں تک آپہنچتی ہے کہ سیٹھ اسماعیل شہناز اور سارہ کو لیکر دانش کے گھر آ دھمکتا ہے۔۔ہمیشہ کے لئے ۔۔۔لیکن پھر اچانک اس گھر میں وہ احمقانہ حرکتیں ہونے لگتی ہیں کہ دیکھنے والوں کے پیٹ میں بل پڑ جائیں۔
ہنسنے ہنسانے والے یہ کردار وجیہہ روٴف کی ہدایات پر ادا کئے ہیں خالد انعم، صبا فیصل، احمد حسن اور ندا خان نے، جبکہ سیریل کو تحریری شکل میں یکجا کیا ہے خرم عباس نے۔ سیریل ہر ہفتے کی شب سات بج کر 25منٹ پر پیش کیا جاتا ہے۔