بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں مین آف دی میچ پرفارمنس کے باعث آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن پر آ گئے۔ پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین یا بالر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔
ٹیسٹ کرکٹ
ویراٹ کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں کیرئیر کے بہترین 937 پوائنٹس ہیں جبکہ رینکنگ کی تاریخ میں دس ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شمولیت کے لئے انہیں صرف 1 پوائنٹ درکار ہے۔
ڈونلڈ بریڈمین نے فروری 1948 میں سب سے زیادہ 961 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے، ان کے بعد اسٹیو اسمتھ (947)، لین ہیٹن (945)، جیک ہابز اور رکی پونٹنگ (942)، پیٹر مے (941) اور گیری سوبرز، کلائیڈ والکوٹ، ویوین رچرڈز اور کمار سنگاکارا (سب کے 938 پوائنٹس) تھے جبکہ کوہلی صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے گیارہوں نمبر پر ہیں۔
ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویراٹ کوہلی کے 103 رنز کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف عمدہ بولنگ کی بدولت ہاردیک پانڈیا 23 درجہ بہتری کے بعد 51 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جسپریت بومرہ انجری کی وجہ سے پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے، تیسرے ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر ہیں۔
بیٹسمینوں میں بھارت کے ویراٹ کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے، انگلینڈ کے جو روٹ پانچویں، بھارت کے چتیشور بچارا چھٹے، سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے ساتویں، سری لنکا ہی کے دنیش چندیمل آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر نویں اور جنوبی افریقہ ہی کے ایڈن مارکرم دسویں نمبر پر ہیں۔
بالرز کی رینکنگ
ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے روندرا جدیجا تیسرے، جنوبی افریقہ کے ویرنن فلینڈر چوتھے، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پانچویں، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چھٹے، بھارت کے روی چندرن ایشون ساتویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آل راؤنڈر ز میں شکیب الحسن سرفہرست
آل راؤنڈر زمیں بنگلادیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے رویندرا جدیجا دوسرے، جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر تیسرے، بھارت کے روی چندرن ایشوین چوتھے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پانچویں، انگلینڈ کے بین اسٹوک، کرس ووکس اور معین علی بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کومنز اور مچل اسٹارک نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
ٹیم رینکنگ ، پاکستان ساتویں نمبر پر
بھارتی ٹیم رینکنگ میں پہلے جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پرہے جبکہ پاکستان ٹیم کی ساتویں پوزیشن ہے۔