پینتالیس وزیروں پر مشتمل کابینہ میں 23 مکمل وزیر ہیں جب کہ 10 وزرائے مملکت کو بھی مختلف وزارتوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
واشنگٹن —
بھارت کے نومنتخب وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے ایک روز بعد منگل کو اپنی کابینہ اور وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔
پینتالیس وزیروں پر مشتمل کابینہ میں 23 مکمل وزیر ہیں جب کہ 10 وزرائے مملکت کو بھی مختلف وزارتوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم مودی نے اپنے پاس ایٹمی توانائی اور خلائی سائنس کے قلم دان اپنے پاس ہی رکھے ہیں۔راج ناتھ سنگھ کو وزیرِداخلہ جب کہ سشما سوراج کو وزیرِخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
سابق وزیرِقانون و تجارت ارون جیٹلے کو خزانہ، کارپوریٹ معاملات اور دفاع کی وزارتیں سونپی گئی ہیں۔ تاہم جناب جیٹلے نے کہا ہے کہ انہیں دفاع کا قلم دان عارضی طور پر سونپا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مودی کی 'بھارتیہ جنتا پارٹی' اور اس کی اتحادی جماعتوں کو حالیہ انتخابات میں 'لوک سبھا' کی 543 میں 336 نشستیں ملی ہیں۔
وزرا کے ناموں اور ان کے قلم دانوں کی تفصیل ذیل میں درج ہے:
وزارتوں کے نگران وزرائے مملکت

وزیر | قلم دان |
---|---|
راج ناتھ سنگھ | داخلہ امور |
سشما سوراج | خارجہ امور |
ارون جیٹلے | خزانہ، کارپوریٹ افیئرز، دفاع |
ونکایا نائیڈو | شہری ترقی، پارلیمانی امور، ہاؤسنگ |
نیتن جے رام گڈکری | روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویزے اور جہاز رانی |
سدانندا گوڈا | ریلوے |
اوما بھارتی | آبی وسائل و نہریں |
نجمہ اے ہیپت اللہ | اقلیتی امور |
گوپی نتھراؤ منڈے | دیہی ترقی |
رام ولاس پاسون | خوراک، امورِ صارفین |
کلراج مشرا | چھوٹی اور درمیانی صنعتیں |
مانیکا سنجے گاندھی | امورِ خواتین |
آننت کمار | کیمیکلز اور فرٹیلائزر |
روی شنکر پرساد | ٹیلی کام، آئی ٹی، قانون |
اشوک گاجا پاتھی | سول ایوی ایشن |
اننت گیتی | ہیوی انڈسٹریز اور پبلک اینٹرپرائزز |
ہرسیمرت کور بادل | فوڈ پراسیسنگ |
نریندرا سنگھ تومر | کان کنی، اسٹیل، محنت، روزگار |
جول اورم | قبائلی امور |
رادھا موہن سنگھ | زراعت |
تھاور چاند گیہلت | سماجی انصاف |
سمریتی زوبن ایرانی | انسانی ترقی |
ہرش وردھن | صحت |
وزارتوں کے نگران وزرائے مملکت
وزیرِ مملکت | قلم دان |
جنرل وی کے سنگھ | امور شمال مشرقی علاقہ |
اندرجیت سنگھ راؤ | منصوبہ بندی، شماریات |
سنتوش کمار | ٹیکسٹائل |
شری پاد ییسو نائیک | ثقافت، سیاحت |
دھرمیندرا پرادھان | پیٹرولیم و قدرتی گیس |
سربانندا سونوول | امورِ نواجوانان، کھیل |
پراکاش جوادیکر | ماحولیات، جنگل و ماحولیاتی تبدیلی |
پیوش گویل | توانائی، کوئلہ |
جینتندرا سنگھ | سائنس و ٹیکنالوجی |
نرملا سیتھا رامن | صنعت و تجارت |