نیو یارک ٹائمز کے مرکزی ترجمان مارک فرونس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سیریئن الیکٹرانک آرمی کا بیرونی حملہ‘‘ یا خود کو اس تنظیم کے طور پر ظاہر کرنے والے گروپ کی کارروائی تعطل کی وجہ بنا۔
امریکہ سے شائع ہونے والے موقر اخبار نیو یارک ٹائمز کی ویب سائٹ ہیک ہونے کی وجہ سے منگل کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ پر خبروں کی ترسیل رک گئی۔
اس نوعیت کا رواں ماہ یہ دوسرا واقعہ تھا۔
نیو یارک ٹائمز کے مرکزی ترجمان مارک فرونس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سیریئن الیکٹرانک آرمی کا بیرونی حملہ‘‘ یا خود کو اس تنظیم کے طور پر ظاہر کرنے والے گروپ کی کارروائی تعطل کی وجہ بنا۔
سیریئن الیکٹرانک آرمی انٹرنیٹ پر سرگرم ایک گروہ ہے جو شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرتا ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ ’سیریئن الیکٹرانک آرمی‘ نے نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائیٹس پر سائبر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
تازہ حملے کے بعد منگل کو نیویارک ٹائمز نے اپنی کچھ خبریں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے ذریعے شائع کیں اور اپنے قارئین کو صورت حال سے مطلع رکھا۔