نائیجریا میں حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے شمال مشرقی گاؤں بورنو میں بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں حملے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ٹرکوں پر سوار بوکو حرام کے جنگجو بدھ کی دوپہر ازایا قصبے میں داخل ہوئے اور مقامی لوگوں پر حملے شروع کر دیئے جب کہ اُنھوں نے گھروں کو تباہ کیا اورکھانے کی اشیاء اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
ایک عہدیدار نے محمد گاوا نے وائس آف امریکہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔
جب کہ جس آبادی پر حملہ کیا گیا اُس کے ایک فرد جابر عثمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک مقامی لوگوں کے اعداد و شمار کے مطابق حملے میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔
نائیجیریا میں بوکو حرام نامی شدت پسند گروپ ہلاکت خیز حملے کرتا آرہا ہے لیکن اس تازہ واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
حکومت نے اس گروپ کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر رکھا ہے۔