نائیجریا: زہریلی گیس سے سینکڑوں افراد بیمار

نائیجریا: زہریلی گیس سے سینکڑوں افراد بیمار

شمالی نائیجیریا میں ہفتے کے روز سینکڑوں افراد بظاہر ایک زہریلی گیس کے نتیجے میں بیمار پڑگئے ۔

کادونا شہر کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک ویلڈر نے کسی نامعلوم گیس سے بھرے ہوئے ایک ٹینک کو کاٹا جس سے گیس لیک ہوگئی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ قریب کھڑے ہوئے افراد بے ہوش ہوکر گرنے لگے جب کہ دوسروں کو سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگی۔

نائیجریا کے اخباروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد لگ بھگ پانچ سو افراد اسپتال لائے گئے، جب کہ کئی دوسری رپورٹوں میں یہ تعداد اس سے کم بتائی گئی ہے۔

اسپتال کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس سے بیمار پڑنے والوں میں زیادہ تر حاملہ عورتیں تھیں۔

جس ویلڈر نے مبینہ طورپر گیس کا ٹینک کاٹا تھا، اس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ موقع سے فرار ہوگیا۔