جیمز بانڈ کی واپسی: ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کا رنگا رنگ پریمیئر 

یہ پریمیئر کرونا وائرس کے بعد سے سنیما کا سب سے ہائی پروفائل ریڈ کارپٹ ایونٹ سمجھا جا رہا ہے۔

گلابی رنگ کے ویلوٹ کوٹ میں ملبوس جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ڈینئل کریگ نے ریڈ کارپٹ کی شان بڑھائی۔

برطانوی شہزادہ چارلس، ان کے بیٹے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے پریمیئر کو مزید یادگار بنایا۔

جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' اپریل 2020 میں ریلیز ہونی تھی جو کرونا وبا کی وجہ سے تین مرتبہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

پندرہ برس تک جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ڈینئل کریگ کی یہ فلم پانچویں اور آخری فلم ہو گی۔

تقریب میں شریک برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کا سنہری لباس بھی موضوع گفتگو رہا۔

بیس کروڑ ڈالر کے بجٹ میں بننے والی برطانیہ کی جاسوسی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' سے توقعات بہت زیادہ ہیں۔

اس سے قبل 2012 اور 2015 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ کی دو فلمیں 'اسکائے فال' اور 'اسپیکٹر' نے دنیا بھر سے 88 کروڑ اور ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

ریڈ کارپٹ میں کئی ممالک سے فن کار شریک تھے۔