ریڈ کراس کے سربراہ کو کیونگ سُک کا کہنا تھا کہ ملاقات کے خواہشمند لوگوں سے انٹرویو، ان کے طبی معائنے اور شمال میں ان کے خاندان کے بقید حیات ہونے کی معلومات جمع کرنے کے بعد فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔
جنوبی کوریا کی ریڈ کراس نے کوریائی جنگ میں بچھڑنے والے خاندانوں کی آئندہ ماہ ہونے والی ملاقات کے لیے 500 ایسے افراد کی فہرست جاری کی ہے جو ممکنہ طور پر اس تقریب میں شریک ہو سکتے ہیں۔
ہفتہ کو یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل شمالی اور جنوبی کوریا نے مذاکرات کے بعد 25 سے 30 ستمبر تک ان خاندانوں کی ملاقات پر اتفاق کیا۔ شمالی کوریا کے علاقے ماؤنٹ کمگانگ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے 100، 100 افراد شریک ہو سکیں گے۔
جنوبی کوریا کے ریڈ کراس کے سربراہ کو کیونگ سُک کا کہنا تھا کہ ملاقات کے خواہشمند لوگوں سے انٹرویو، ان کے طبی معائنے اور شمال میں ان کے خاندان کے بقید حیات ہونے کی معلومات جمع کرنے کے بعد فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔
کمگانگ میں بچھڑنے خاندانوں کے ملاپ کا سلسلہ تین سال قبل اس وقت معطل ہوگیا تھا جب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ایک جزیرے پر بمباری کی اور دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔