قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقا م میران شاہ میں پیر کو ایک ہوٹل میں بم دھماکے سے کم ازکم 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین اور مقامی قبائلیوں کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے سے ہوٹل اور قریبی دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں مقامی اور غیر ملکی جنگجو سرگرم ہیں اور شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تواتر سے بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکہ جاسوس طیاروں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔