اسلحے سے متعلق بات نہ سُن کر اسلحے کے تشدد کا تدارک کرنا ایسا ہی ہے جیسے سگریٹ کی بات نہ کرتے ہوئے پھیپھڑوں کے سرطان کےکنٹرول کی تدبیر کرنا: سینیٹر چارلز شومر
واشنگٹن —
امریکہ میں اسلحے کےحقوق سے متعلق سب سے بڑی تنظیم، نیشنل رائیفل ایسو سی ایشن (این آر اے) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اُن کا ادارہ کسی ایسی کوشش کی مخالفت کرے گا جِس کا مقصد اسلحہ رکھنے کے حق کو محدود کرنا ہو۔
وایان لپیرے نے اتوار کے روز ’این بی سی‘ ٹیلی ویژن کے ’میٹ دی پریس‘ پروگرام میں بتایا کہ بندوق ایک اوزار ہے جب کہ امریکہ میں اسلحے کی دست درازی کا مسئلہ مجرم کے فعل سے جُڑا ہوا ہے۔
لیپرے نے امریکی میڈیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اُن کےخیال میں فلموں اور وڈیو گیمز میں تشدد کو فروغ دیا جاتا ہے۔
اِنہی نشریات میں امریکی سینیٹر چارلز شومر نے لیپرے کے بیان کا خوب مذاق اُڑایا۔
نیو یارک سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے کہا کہ اسلحے سے متعلق بات نہ سُن کر اسلحے کے تشدد کا تدارک کرنا ایسا ہی ہے جیسے سگریٹ کی بات نہ کرتے ہوئے پھیپھڑوں کے سرطان کےکنٹرول کی تدبیر کرنا۔
چودہ دسمبر کو مشتبہ طور پر ایک دماغی مریض نے کنیٹی کٹ کے ایلمنٹری اسکول میں 26 افراد کو قتل کیا جس واقعے کے بعد، جس میں چھ اور سات برس کے 20بچے بھی شامل تھے، اِن دِنوں امریکہ بھر میں گن کنٹرول کا معاملہ گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔
بظاہر اسلحہ بردار اِس شخص کی ہتھیاروں تک رسائی آسان تھی کہ یہ ہتھیار اُن کی والدہ کی ملکیت تھے۔ اُنھیں بھی گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
لپیرے نے تجویز دی ہے کہ امریکہ کے ہر پبلک اسکول کے باہر مسلح محافظ بٹھانے چاہئیں، جوسخت نکتہ چینی اور مذاق کا باعث بنی ہے۔
صدر براک اوباما نے نائب صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں ایک پینل کا تقرر کیا ہے جِس کے ذمے یہ کام دیا گیا ہے کہ وہ ملک کے اسلحے سے متعلق قوانین کو مؤثر بنانے کے لیے نئی قانون سازی تجویز کرے۔
امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے مطابق، امریکیوں کو اسلحہ رکھنے کا حق حاصل ہے۔