ملازمتوں کی دستیابی اولین ترجیح ہے
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ملکی بجٹ خسارے پر کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں گے۔
اِس حوالے سے جو اقدامات وہ اٹھانا چاہتے ہیں اُنھوں نے اُن کی نشاندہی کی۔
اپنے ہفتہ وارریڈیو تقریر میں صدر نے اپنے اُسی موضوع کو جاری رکھاجو اُنھوں نے اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اختیار کیا تھا، اور کہا کہ ملازمتوں کی دستیابی اُن کی اولین ترجیح ہے۔
‘تاہم، یہ بات اہم ہے کہ بجٹ ضابطے میں رکھا جائے تاکہ مالیاتی منڈیوں کو نقصان نہ پہنچے اور اقتصادی بحالی کے لیےخطرہ پیدا نہ ہو۔’
مسٹر اوباما نے کہا کہ اُنھوں نے فاضل اور غیر مؤثر پروگراموں میں سرمایہ کاری منجمد کرنے کا منصوبہ بھی تجویز کیا ہے تاکہ زیادہ رقم ملازمتیں فراہم کرنے اور متوسط طبقے کے لیے ٹیکس کٹوتیوں پر خرچ کی جاسکے۔