اطلاع ہے کہ صدر اوباما اپنے 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب میں افغانستان سے 34 ہزار امریکی فوجیوں کو 2014ء کے اوائل تک واپس بلانے کا اعلان کریں گے۔
واشنگٹن —
برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' نے کہا ہے کہ صدر اوباما منگل کو کانگریس سے اپنے سالانہ خطاب میں افغانستان میں موجود امریکی فوج کے کچھ دستوں کی واپسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
ایجنسی نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر اوباما اپنے 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب میں افغانستان سے 34 ہزار امریکی فوجیوں کو 2014ء کے اوائل تک واپس بلانے کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکہ اور افغان حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کا انخلا 2014ء کے اختتام تک مکمل ہونا ہے تاہم امریکہ سمیت 'نیٹو' میں شامل کئی ممالک نے افغانستان میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔
گزشتہ ماہ صدر اوباما ور افغان صدر کرزئی کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں جنگی کاروائیوں کی غیر ملکی افواج سے افغان فورسز کو منتقلی کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
'رائٹرز' نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 66 ہزار کے لگ بھگ امریکی فوجی تعینات ہیں اور 34 ہزار کی واپسی کے بعد یہ تعداد تقریباً نصف رہ جائے گی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کانگریس سے اپنے سالانہ خطاب میں صدر اوباما امریکی معیشت کی صورتِ حال اور معاشی امور پر ری پبلکن اور ڈیموکریٹ کے درمیان پائے جانے والے اختلافات پر اظہارِ خیال کے علاوہ امریکہ کی خارجہ پالیسی سے متعلق اہم امور پر بھی روشنی ڈالیں گے۔