اوباما کا چھوٹے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی پر زور

فائل

امریکی مصنوعات کے بیرون ملک فروخت میں فروغ کے سلسلے میں ’ایگزم بینک‘ اُنھیں قرضے، قرضہ جات کی ضمانتیں اور انشورنس فراہم کرتا ہے

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری اداروں کی تیار کردہ مصنوعات کی بیرون ملک فروخت بڑھی ہے، لیکن اگر کانگریس نے کوئی بروقت اقدام نہ کیا تو یہ معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے گا۔

صدر نے یہ بات سنیچر کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر کانگریس نے ’امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک‘ کے چارٹر کی تجدید نہیں کی تو تقریباً 300000 کاروباری ادارے بین الاقوامی مارکیٹ تک اپنی رسائی کھو دیں گے۔

امریکی مصنوعات کے بیرون ملک فروخت میں فروغ کے سلسلے میں ’ایگزم بینک‘ اُنھیں قرضے، قرضہ جات کی ضمانتیں اور انشورنس فراہم کرتا ہے۔


اُنھوں نے کہا کہ قانون سازوں نے اب تک اِن قوائد و ضوابط کی 16 بار تجدید کی ہے، کیونکہ بینک کام کاج اور تنخواہ کے معاملات میں خودمختار ہے۔

کچھ ریپبلیکن قانون ساز جنھوں نے ماضی میں بینک کی حمایت کی، اب اِس بینک کو کاروبار سے علیحدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر اوباما نے کہا کہ اگر کانگریس بروقت اقدام کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو ہزاروں قسم کے چھوٹی سطح کے کاروباروں کو غیر ضروری نقصان پہنچے گا۔

ادھر، ریبپلیکن پارٹی کے جوابی خطاب میں، پارٹی کے چیرمین رائنز پریبس نے کہا ہے کہ ری پبلیکن پارٹی کے کنٹرول والی کانگریس میں سرکاری اخراجات میں کمی آئے گی، صحت عامہ کے معاملے میں لچک پیدا ہوگی اور تعلیم کا انتظام بہتر ہوگا۔ نومبر کے انتخابات میں چھ نشستیں جیت کر، پارٹی سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لے گی۔