پی ایس ایل 3 کا آفیشل نغمہ جاری ہو گیا

ali

پی ایس ایل 2 میں ’اب کھیل جمے گا‘ نے کھیل کے میدان سے باہر واقعی رنگ جما دیا تھا ۔’کھیل جمے گا‘ کو یوٹیوب پر60 لاکھ (6 ملین) سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں اورکرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرنے والے شائقین میں کرکٹ فیور ابھی سے پھیلنے لگا ہے اور اس کا آغاز ہوا ہے پی ایس ایل 3 کے لئے علی ظفر کے آفیشل سانگ سے۔

پی ایس ایل کا یہ تیسرا سال ہے اورعلی ظفر مسلسل تین سالوں سے پی ایس ایل کے لئے خصوصی گانا تخلیق کرتے آ رہے ہیں۔

نئے گانے ’دل سے جان لگا دے‘ کی ویڈیو میں پاکستانی کرکٹرز آنے والے مقابلے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مشہورکمنٹیٹر رمیز راجا ڈرم بجاتے اور پاکستانی ٹیم کے ’سیلفی بوائے‘ احمد شہزاد کو ان کے فینز گٹار بجاتے دیکھ سکتے ہیں۔ مصباح الحق،جنید خان اور شاہد آفریدی بھی ’دل سے جان لگا دے‘ کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل کے ڈبیو میں علی ظفر نے ’اب کھیل کے دکھا‘ اور پی ایس ایل 2 میں ’اب کھیل جمے گا‘ نے کھیل کے میدان سے باہر واقعی رنگ جما دیا تھا ۔’کھیل جمے گا‘ کو یوٹیوب پر60 لاکھ (6ملین) سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

’دل سے جان لگا دے‘ کو نہ صرف علی ظفر نے گایا ہے بلکہ اُنہوں نے خود ہی اسے لکھا، اس کی موسیقی ترتیب دی اور اسے پروڈیوس کیا۔