اوپیک کا اجلاس، تیل کی قیمتیں نچلی ترین سطح پر

سعودی وزیر تیل

جمعرات کے روز آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونےوالے ایک اجلاس میں، اوپیک کےتیل کے وزراٴ نے یومیہ تین کروڑ بیرل پیداوار کے ہدف کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا

تیل برآمد کنندہ ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں لائی جائے گی، جس کے نتیجے میں تجارتی منڈیوں کی قیمتوں میں کمی آسکے۔

جمعرات کے روز آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونےوالے ایک اجلاس میں، اوپیک کےتیل کے وزراٴ نے یومیہ تین کروڑ بیرل پیداوار کے ہدف کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ خبر آنے کے بعد، تیل کی عالمی قیمتیں چار برس کے عرصے کی نچلی ترین سطح پر گِر چکا ہے، جو اگست سنہ 2010سے اب تک کی نچلی ترین سطح ہے۔


لندن کی ’برینٹ نارتھ سی‘ اور امریکہ کی خام مال کی منڈیوں، دونوں کے جنوری کے اسٹاکس میں فی بیرل دو ڈالر کمی آچکی ہے۔

جون سے اب تک، تیل کی قیمتیں 30 فی صد تک گِر چکی ہیں، جب تیل کے ایک بیرل کی قیمت 115 ڈالر تھی۔