فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کی تقریب

حسبِ توقع بہترین اداکار کا ایوارڈ واکین فینکس کے نام رہا۔ انہوں نے یہ اعزاز فلم 'جوکر' میں اداکاری کے عوض حاصل کیا۔ اس فلم کو سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل ہوئی تھیں۔
 

بہترین اداکار رینی زیل وگر قرار پائیں۔ انہیں فلم 'جوڈی' میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ دیا گیا۔

امریکی اداکار بریڈ پِٹ کو فلم 'ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ' کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم 'میریج اسٹوری' پر لارا ڈرن کو دیا گیا۔

آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والی میوزک کمپوزر ہلڈر گڈناڈوٹر کو فلم جوکر کے لیے بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ ملا۔

امریکی فلم ساز کیرول ڈیزائنر کو بہترین پروڈیوسر اور ایلینا اندریچیوا کو بہترین مختصر دستاویزی فلم کے لیے آسکر سے نوازا گیا۔ انہیں فلم 'اف یو آر اے گرل' بنانے پر یہ ایوارڈ ملا۔

آسکر حاصل کرنے والی جیف ریچرٹ، کیرول ڈائیسنگر، جولیا ریچرٹ اور ایلینا آندرے شیوا کو بھی 92 ویں آسکر ایوارڈز میں گولڈن اسٹیچو سے نوازا گیا۔

بہترین قرار پانے والی فلم 'پیراسائٹ' کے مصنفین ہان جن اور بونگ جون ہو اپنی ٹرافیز کے ساتھ۔

برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان اور ان کے ہم وطن نغمہ نگار برنی ٹاپن بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ وصول کر رہے ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم راکٹ مین کے گانے '(آئی ایم گونا) لو می اگین' پر دیا گیا۔

امریکی سنگر اور سانگ رائٹر جینیل مونائے نے بھی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

بہترین سنیماٹوگرافی کا ایوارڈ روجر ڈکینس کو دیا گیا۔