کمل حسن کو فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پورے 50 سال ہوگئے، ودیا بالن کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ہندی فلموں کے ایک اور نامور ایکٹر پاریش راول نے بھی ’پدما شری‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی —
’پدم بھوشن‘، ’پدم ویبھوشن‘ اور ’پدم شری‘ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دیئے جانے والے سب سے بڑے ایوارڈ ہیں۔ یہ ایوارڈز تفریحی شعبوں میں بھی ہر سال بھارتی ’یوم جمہوریہ‘ کے موقع پر دیئے جاتے ہیں۔ اس بار بالی ووڈ کے تین فنکاروں کو ان ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ودیا بالن، کمل حسن اور پاریش راول۔
فلمی حلقوں میں اس خبر کو انتہائی اہمیت حاصل رہی اور سرکاری خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ سمیت ملک کے ہر ٹی وی چینل اور اخبار و رسائل نے اسے نمایاں کوریج دی۔
کمل حسن ’پدما بھوشن‘ حاصل کرنے میں کامیاب
کمل حسن کو فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پورے 50 سال ہوگئے ہیں۔ انہیں پہلا ایوارڈ چھ سال کی عمر میں بہترین چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے سونے کے تمغے کی صورت میں دیا گیا جبکہ سنہ 1990ء میں وہ ’پدما شری‘ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
کمل حسن کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اسکرین رائٹر، ڈائریکٹر، پلے بیک سنگر، کوریوگرافر اور نغمہ نگار بھی ہیں۔ وہ اب تک 200سے زائد فلمیں کرچکے ہیں۔
پدما شری ایوارڈ۔۔۔۔ودیا بالن کے نام
سنہ 2005ء میں فلم ’پری نیتا‘ اور اس سے قبل ایکتا کپور کی انتہائی مقبول ٹی وی سیریز ’ہم پانچ‘ سے اپنے فنی کیرئیر کی شروعات کرنے والی ودیا بالن کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں ’ڈرٹی پکچر‘ کے لئے نیشنل ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔
پاریش راول کو بھی ’پدما شری‘ کا اعزاز
ہندی فلموں کے ایک اور نامور ایکٹر پاریش راول نے بھی ’پدما شری‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ اب تک 245 فلموں میں کام کرچکے ہیں، جبکہ انہیں بھی پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنے فنی کیئریر کی ابتدا 1984ء میں کی تھی۔
پاریش کو شہرت ملنے کا آغاز فلم ’نام‘ ہوا، جس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی اور نوے کی دہائی میں، کم و بیش انہیں 100فلموں میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔ ہیرا پھیری ان کی سب سے زیادہ کامیاب فلم شمار ہوتی ہے۔