پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے جمعے کی صبح بھارت کے وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سےنئی دہلی میں ملاقات کی ہے اور ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انھوں نےایک روز قبل اپنی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھارتی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔

ترجمان عبدالباسط نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہ اکہ اس قسم کی ملاقاتوں کی اس وقت تک کوئی افادیت نہیں ہوگی جب تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ عمل شروع نہ ہو اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے بھارتی وزیرخارجہ کو حکومت پاکستان کے اس موقف سے آگاہ کیا ہے۔