ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور خاص طور پر پاک افغان سرحد پر رابطوں سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کے درمیان منگل کو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔
افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج ’ایساف‘ کے امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ اور جنرل کیانی کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور خاص طور پاک افغان سرحد پر رابطوں سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ دوطرفہ تعاون کے ضمن میں یہ معمول کا دورہ تھا۔
بیان میں دونوں فوجی کمانڈروں کے درمیان ملاقات کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے پر اس سے قبل بھی افغانستان میں بین الاقوامی افواج کے کمانڈر اور پاکستان کے آرمی چیف کے درمیان مذاکرات ہو چکے ہیں۔