پاک بحریہ کا میزائلوں ٹارپیڈوز بموں کا تجربہ

پاک بحریہ کا میزائلوں ٹارپیڈوز بموں کا تجربہ

پاکستان بحریہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق جمعہ کی صبح جنگی جہازوں ، آبدوزوں اور فضائی یونٹوں نے بحیرئہ عرب میں میزائلوں اور ٹارپیڈوز کا کامیاب تجربہ کیا۔ بیان کے مطابق ان تجربات کا مقصد بحریہ کی آپریشنل تیاری اور ہتھیاروں کی افادیت کو پرکھنا تھا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر بھی موجود تھے۔ تجربے کے دوران جن ہتھیاروں کی جانچ کی گئی ان میں F-22Pفریگیٹ پر نصب سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی سرفیس میزائل اور P3Cائر کرافٹس پر موجود فضا سے سطح آب پر ہدف بنانے والے میزائل شامل تھے۔ اندرون ملک تیار کردہ آگسٹا 90Bآبدوزوں پرموجودزیر آب سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل بھی اس تجربے کا اہم حصّہ تھے۔

بیان میں بتایاگیا کہ ان تجربات سے قبل سمندر میں سینکڑوں میل پر محیط فائرنگ رینج کو تمام ملکی و غیر ملکی تجارتی جہازوں اور ماہی گیروں کے لئے بندکر دیا گیا تھا۔