لاہور —
قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے جس میں بلے باز جویریہ خان38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔
138 رنز کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 8 وکٹوں پر صرف75 کے مجموعی رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے اس سے پہلے اپنے سری لنکا کے دورے میں سری لنکا کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں بھی 0-3 سے شکست دی چکی ہے۔