طالب علموں سے بھری ایک ویگن ضلع ہری پور سے دارالحکومت اسلام آباد آرہی تھی جب سرائے صالح کے مقام پر ٹائی راڈ ٹوٹنے سے گاڑی اُلٹ گئی۔
اسلام آباد —
پاکستان میں پیر کی صُبح سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم پانچ بچے ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ مدرسے کے طالب علموں سے بھری ایک ویگن ہری پور سے دارالحکومت اسلام آباد آ رہی تھی جب سرائے صالح کے مقام پر اُس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے گاڑی اُلٹ گئی۔
امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال ٹریفک کے بدترین اور مہلک حادثات پیش آتے ہیں۔
غیر جانبدار ماہرین اور حکام کا ماننا ہےکہ ان کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کی خراب حالت، معمول کے مطابق گاڑیوں کا معائنہ نا کروانا اور تیز رفتاری سرفہرست ہیں۔