پاکستانی فوج کے سربراہ ایسے روز ماسکو روانہ ہوئے جب روسی وزیر خارجہ سرگئے لاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ سرکاری دورے پر بدھ کو روس روانہ ہو گئے۔
عسکری حکام نے ان کی روانگی کی تصدیق ایک ایسے روز کی جب روسی وزیر خارجہ سرگئے لاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
جنرل کیانی اس سے پہلے 2009 میں بھی ماسکو کا دورہ کر چکے ہیں جس نے گزشتہ سال صدر آصف علی زرداری کے سرکاری دورے کی راہ ہموار کی۔
حکام کے مطابق جنرل کیانی ماسکو میں قیام کے دوران روس کے فوجی اور دفاع سے متعلق دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ دفاعی شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دریں اثناء روس کے وزیر خارجہ سرگئے لاروف بھی بدھ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنی ہم منصب حنا ربانی کھر کے ساتھ باضابطہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔