عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ٹیم میچ کی ابتدا ہی سے کھیل پر چھائی رہی اور پاکستانی ٹیم کو ایک بھی گول نہ کرنے دیا۔
لندن اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں منگل کو آسٹریلیا نے پاکستان کو سات، صفر سے ہرا دیا جس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بارے میں لندن میں وائس آف امریکہ کے نمائندے عادل شاہ زیب نے پاکستان اولمپک سکوارڈ کے چیف ڈی مشن سید عاقل شاہ ن سے گفتگو کی ۔ تفصیلات اس آڈیو میں۔
عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر چھائی رہی اور جلد ہی یکے بعد دیگرے دو گول کرکے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔
پہلے ہاف میں اسے پاکستانی ٹیم پر چار، صفر سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید تین گول کیے۔
سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا بہت ضروری تھا۔
گروپ اے میں شامل آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرگیا ہے اور اب تک اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5