پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات

یہ پہلا موقع ہے کہ یہ انتخابات پاکستانی فوج کی نگرانی میں ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لیے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔

انتخابات میں کل 26 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ 204 امیدوار آزاد حیثیت میں میدان میں ہیں۔

قانون ساز اسمبلی کی 29 نشستیں پاکستانی کشمیر کے مختلف اضلاع جب کہ 12 پاکستان میں مقیم کشمیر مہاجرین کے لیے مختص ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ووٹر۔

ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

26 لاکھ 70 ہزار سے زائد ووٹر ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔