پروازوں کی منسوخی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیتھی پیسیفک ’’اضافی گنجائش‘‘ والی پروازیں چلائے گی۔
ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی ’’کیتھی پیسیفک‘‘ نے کہا ہے کہ جمعہ سے وہ کراچی کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہوائی اڈے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیتھی پیسیفک ’’اضافی گنجائش‘‘ والی پروازیں چلائے گی۔
بیان میں کمپنی کا کہنا تھا کہ’’ہم صورتحال کا قریب سے جائزہ لیتے رہیں گے۔‘‘
کیتھی پیسیفک نے اتوار کو طالبان جنگجوؤں کی طرف سے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کراچی کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔ اس واقعے میں 10 حملہ آوروں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری سمیت سکیورٹی اداروں کے عہدیدار یہ کہتے آئے ہیں کہ دہشت گرد جہازوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے لیکن بروقت جوابی کارروائی پر وہ اپنے اس منصوبے میں کامیاب نا ہو سکے۔
اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے غیر ملکی فضائی کمپنیاں اپنی پروازوں کے سلسلے کو کچھ عرصے تک معطل کر چکی ہے۔
کراچی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد اطلاعات کے مطابق غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ آمد سے قبل پرواز کے شیڈول کے متلعق معلومات ضرور حاصل کریں۔
کراچی میں اس حملے کے بعد ملک بھر میں ائیر اڈوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے علاوہ اُن کی پاکستان فوج سے تربیت بھی کارروائی جائے گی۔