آسٹریلیا کے مقامی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ (بگ بیش) میں شاہد آفریدی سڈنی تھنڈر، سعید اجمل ایلڈیلیڈ اسٹرائکرز اور عمر اکمل سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین قومی کرکٹرز کو آسٹریلیا کا مقامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ’بگ بییش‘ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
گزشتہ ہفتے پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کی بگ بیش میں شرکت سے روک دیا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے درخواست کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔
بگ بیش ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوگا اور اسی دوران کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی منعقد ہونے جا رہا ہے۔
ان کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا لازمی ہوگا اس لیے آسٹریلوی ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت کی اجازت محدود مدت کے لیے ہوگی۔
بعد ازاں آئندہ ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے دورہ بھارت کے لیے ان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے کیمپ میں بھی شرکت کرنا ہوگی۔
بگ بیش میں شاہد آفریدی سڈنی تھنڈر، سعید اجمل ایلڈیلیڈ اسٹرائکرز اور عمر اکمل سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔