کپتان اور کوچ کو بھی سیلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا: محسن خان

کپتان اور کوچ کو بھی سیلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا: محسن خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے بدھ کو اعلان کیا کہ اُن کی کوشش رہے گی کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کا پاکستان ٹیم میں انتخاب کیا جائے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی اخباری کانفرنس سے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ اُن کی خواہش اور کوشش ہو گی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ اور کپتان کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا جائے۔

اُنھوں نے کہا کہ ٹی20کرکٹ ٹیم کی کپتانی اور اُس کا ڈھانچا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے مختلف ہونا چاہیئے۔

محسن حسن خان نے مزید کہا کہ اُن کی یہ بھی کوشش ہو گی کہ وہ بھی سلیکشن کمیٹی کے تمام اراکین کو ساتھ لے کر پاکستان ٹیم کے لیے اچھا کام کریں۔ تاہم اُن کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں بھی کردار ادا کریں۔

اُنھوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر ہونے کے باوجود اگر ضرورت پڑی تو وہ تربیتی کیمپوں کے دوران پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔