عمر اکمل کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کو زدو کوب کرنے کی دفعات کا سامنا ہے۔
پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ہفتہ کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا جہاں پولیس حکام کے مطابق عمر اکمل کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جب وارڈن نے روکا تو انھوں نے اہلکار سے مبینہ طور پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی کی۔
اے ایس پی زاہد نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ کرکٹر نے ٹریفک اسگنل کی خلاف ورزی کی اور جب انھیں روکا گیا تو وہ رکے بھی نہیں۔ پھر ایک وارڈن نے جب انھیں روک کر چالان کیا تو عمر اکمل نے مبینہ طور پر اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
’’ہم نے بہت باریکی سے اس کی انکوائری کی، واقعے میں وارڈن کی وردی پھٹی، اس کو تھپڑ مارے گئے۔۔۔ ہم نے کارسرکار میں مداخلت، تیزرفتار ڈرائیونگ اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار کی وردی پھاڑنے اور اسے زدوکوب کرنے کی دفعات لگائی ہیں۔‘‘
تاہم عمر اکمل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن نے ان سے بدتمیزی کی اور انھیں تھپڑ بھی مارا۔ ان کے بقول وہ خود یہ شکایت لے کر تھانے پہنچے تھے جہاں پولیس نے پہلے صلح کی بات کرتے ہوئے بعد ازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
عمر اکمل کے وکیل ان کی ضمانت کے لیے بھی پہنچے لیکن عدالتی وقت ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانت نہ ہوسکی اور تاحال وہ پولیس کی تحویل میں ہی ہیں۔