پاکستانی فوج نے ایک برطانوی اخبار کی اُس خبر کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی ایک ایلچی کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے پس پردہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
پیر کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں اس خبر کی سختی سے تردید کی گئی۔
برطانوی اخبار ’دی ٹائمز آف لندن‘ نے یہ خبر اپنے 23 اپریل کے شمارے میں شائع کی تھی جس کی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے دفتر سے بھی ایک روز قبل تردید کی گئی تھی۔
اخبار کے دعوے کے مطابق ان پس پردہ مذاکرات کے لیے تقریباً آٹھ ماہ قبل ایک ایلچی مقرر کیا گیا تھا لیکن اُس کا نام نہیں بتایا گیا۔