پاکستانی رہنماؤں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون سے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں پیر کو عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔
عید کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے اپنے پیغامات میں قوم سے اخوت، برداشت اور رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
پاکستانی رہنماؤں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون سے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔
عیدالفطر پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ایک روز قبل وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کراچی، لاہور اور ملک کے بعض دیگر شہروں میں موبائل سروس معطل کر دی گئی تھی جو پیر کی دوپہر تک بحال کر دی گئی۔
اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد عناصر موبائل فون ڈیوائس کے ذریعے دھماکے کر سکتے ہیں۔