صدر زرداری نے کہا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے شفاف اور آزادانہ انعقاد کے لیے حزب اختلاف کی جماعتوں کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے گا۔
بعض وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمان سے ملاقات میں صدر زداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دیرپا جمہوری نظام کے لیے مصالحت کی سیاست جاری رکھے گی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے اور انھیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر کامیاب جماعت کے طور پر ابھرے گی۔
اُنھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ انتخابات کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔
صدر زرداری نے حکمران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور وزراء سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی رابطوں کو بڑھائیں اور لوگوں کی شکایات دور کرنے کے لیے ہر ماہ تقریباً ایک بار کھلی کہچری کا انعقاد کریں۔