صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک گھر میں پائپ سے قدرتی گیس کے اخراج کے باعث ہونے والے دھماکے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گنجان آباد علاقے نمک منڈی میں واقع گھر میں گیس بھر گئی تھی اور وہاں رہائش پذیر افراد نے جیسے ہی دیا سلائی (ماچس) جلائی دھماکا ہو گیا۔
دھماکے سے دو مکان منہدم ہو گئے اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔