ہلاک ہونے والے فوج کے کرنل،کیپٹن اور پولیس کے ایک علیٰ افسر چلاس میں ڈپٹی کشمنر کے گھر ہونے والے ایک اجلاس کے بعد واپس جارہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی
پشاور —
پاکستان کے شمالی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فوج کے دو اور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو ہلاک کردیا ہے۔
گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں منگل کو علی الصبح یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چلاس کے ڈپٹی کشمنر کے گھر ہونے والے ایک اجلاس کے بعد یہ افسران واپس جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور اس میں سوار فوج کے کرنل غلام مصفطیٰ، کیپٹن اشفاق عزیز اور سینیئر سپرٹنڈنٹ پولیس ہلال احمد ہلاک ہوگئے جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے جب کہ علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔
فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ مہدی شاہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
دیامیر کے علاقے میں ہی گزشتہ جون میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دس غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔