حنیف خان پی ایچ ایف کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے سابق کپتان حنیف خان کو فیڈریشن کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے، جب کہ دیگر اراکین میں چودھری ارشد، مصدق حسین اور محمد عثمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نئی دہلی میں منعقدہ حالیہ عالمی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقص کارکردگی کی وجہ سے سب سے آخری، یعنی بارہویں نمبر پر آئی تھی، جب کہ بعد میں ٹیم حکام اور سلیکشن کمیٹی کو برطرف کردیا گیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے چیف سلیکٹر نے اپنی تقرری کو ایک بہت بڑا چیلنج قرار دیا۔

اُنھوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ ٹیم میں بہتری لائی جائے اور ہاکی کو اپنا کھویا ہوامقام واپس دلایا جائے۔ اُن کے الفاظ میں، ‘ہماری کوشش ہوگی کہ بہتر سے بہتر ٹیم بنائی جائے، ایمانداری کے ساتھ، کوئی لحاظ برتے بغیر۔’