امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے صدر براک اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پیر کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ 1947ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے پاکستان نے بانیانِ وطن کے خوابوں کو عملی صورت دینے کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر امریکہ پاکستانیوں کی ان قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستحکم اور محفوظ پاکستان کے لیے اپنی مدد کا یقین دلاتا ہے۔
بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے ایک متحرک اور خود پر انحصار کرنے والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جو امریکہ بھی چاہتا ہے۔
مس کلنٹن کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ان تمام محنت کش پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتاہے جو قائدِ اعظم محمد علی جناح کے دیکھے ہوئے مستحکم، محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو تعبیر دینے کےلیے کوشاں ہیں۔