ہوٹل کی انتظامیہ کے غفلت کے مرتکب ملازم کو برطرف کردیا ہے جب کہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی حالت اب بہتر ہے۔
اسلام آباد —
پاکستان کے نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ کے مطابق ان کی صحت اب بہتر ہے۔
ہفتہ کی صبح ذیشان عباسی کی طبیعت صابن کے محلول والا پانی پینے سے بگڑ گئی تھی جس پر انھیں بنگلور کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پاکستان بلائنڈز کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بنگلور میں ہے۔
پاکستان بلائنڈز کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ ہوٹل ملازم کی غفلت سے پیش آیا۔
’’ٹیم صبح جب ناشتے کی میز پر گئی تو وہاں ذیشان نے پانی کی بوتل سمجھ کر ایک بوتل سے گھونٹ بھرا لیکن انھیں فوراً ابکائی آگئی، وہ صفائی کے لیے صابن کا محلول تھا۔۔۔بعد میں ہوٹل کے ملازم نے تسلیم کیا کہ یہ بوتل غلطی سے وہاں رہ گئی تھی اور اس ملازم کو برطرف کردیا گیا۔‘‘
دریں اثنا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی ہوٹل کے ملازم کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا اور اس کے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
’’پاک بھارت سیریز تک ہم بڑے لمبے مراحل طے کرکے پہنچے ہیں تو اس طرح کا کوئی واقعہ اسے خراب نہیں کر سکتا۔۔۔دوسری چیز یہ کہ کھلاڑی محفوظ ہیں اور ٹیم دوبارہ کھیلنے بھی چلی گئی۔‘‘
ہفتہ کی صبح پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی حکام سے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔